سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوانے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کیس کو ریگولر بینچ کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کیس ہمارے پاس چلے گا؟ کیا یہ ریگولر بینچ کا کیس نہیں؟
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی ایشو شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
عدالت نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کیس کو ریگولر بینچ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔