زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

May 08, 2025 | 09:55:AM
زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہورسمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانےکا حکم