لاہورسمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی بڑھانےکا حکم

May 08, 2025 | 09:42:AM
لاہورسمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی بڑھانےکا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی بڑھانےکا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے،پنجاب پولیس کی آپریشنل، سٹریٹیجک اور لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں،ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی

آئی جی پنجاب کامزید کہنا ہےکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سیکیورٹی، امن و امان اورامدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی،بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔