وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کی معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، ہیلپ لائن 0519216980 پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں،اس ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمٰن کر رہے ہیں جبکہ یہ سنٹردو شفٹوں میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی شفٹ کے انچارج حافظ ماجد ہوں گے جن سے موبائل نمبر(00923324509868) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اسد ہوں گے، جن کا نمبر (00923215365023) ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ متعلقہ حاجی کیمپ سے بھی رابطے میں رہیں تاکہ کسی ممکنہ تاخیر یا تبدیلی سے بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔