افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

May 08, 2023 | 11:49:AM
کسٹم حکام نے افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا، کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران اسلحہ برآمد کرکے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 6 سو کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہیں۔

کسٹم حکام نے افغانی ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا  ہے، پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔