اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار

May 08, 2023 | 11:35:AM
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان گرفتار کرلیے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کے دوران 1 لاکھ 90 ہزارنشہ آور گولیاں اور اڑھائی کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد، گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت 4 افراد قتل

حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور کارروائی میں 115 کلو چرس اور 4 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کالا شاہ کاکو، باجوڑ اور قلعہ سیف اللہ میں کی گئیں ہیں، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔