ایبٹ آباد: گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت 4 افراد قتل

May 08, 2023 | 09:13:AM
ایبٹ آباد: گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت 4 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے غصے میں آکر اپنی بیوی اور سالا سالیوں سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے لڑی بنوٹہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت چار افراد کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیے: کشمور میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

پولیس حکام نے بتایا کہ گولیاں لگنے سے ملزم کی بیوی کے ساتھ اس کی دو سالیاں اور ایک سالا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔