عامر لیاقت کی چوتھی شادی کی تیاری؟صارف نے ویڈیو شئیر کر دی

May 08, 2022 | 15:51:PM
عامر لیاقت، فائل فوٹو
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عامر لیاقت سے صلح کرنے پر موت کو ترجیح دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق   تیسری بیوی دانیہ کے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کے بعد  سوشل میڈیا صارفین نے  عامر لیاقت  کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔ جہاں ایک طرف اس جوڑے نے اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور دونوں نے چوبیس گھنٹے شہرت حاصل کی اور ٹیلی ویژن پروگراموں کو انٹرویوز کا لامتناہی سلسلہ جاری رکھا ، لیکن کون جانتا تھا کہ اس کہانی کا اختتام اس انداز میں ہو گا کہ  دانیہ نے تقریباً ہر چیز کا الزام عامر لیاقت پر لگا دیا اور کہا کہ میں عامر لیاقت سے مفاہمت پر موت کو ترجیح دوں گی۔

 اب  جبکہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے شادی کے محض چار ماہ بعد ہی خلع کیلئے  عدالت پہنچ گئیں اور  بہاولپور سول کورٹ میں خلع لینے کا دعویٰ دائر کر دیا تو سوشل میڈیا صارفین کو عامر لیاقت کو اپنے نشانے پر رکھنے کا موقع مل گیا۔

 ٹوئٹر پر ایک صارف نے عامر لیاقت کی تصویر شیئر کی جس میں انکی شرٹ پر انگریزی میں Go Away درج ہے اور لکھا کہ جب آپ عمران خان کے لیے "Go Away" کی شرٹ پہنتے ہیں لیکن اس کے بجائے آپ کی بیوی دور چلی جاتی ہے۔

 ایک اور صارف نے عامر لیاقت کی دونوں  سابقہ بیویوں بشری اور طوبیٰ کیساتھ دانیہ کی تصویر لگائی اور عامر لیاقت کی جانب سے  ہیٹرک مکمل کرنے  کا اعلان کیا۔

 ملک شجاعت نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تو حد ہی کر دی اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلن مسک کی بھی ماں قرار دیدیا، ساتھ ہی کم عرصے میں زیادہ دولت کمانے کا دانیہ کا حساب کتاب بھی درج کر دیا۔

 جبکہ عبداللہ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت اپنی چوتھی شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      بالی وڈ کنگ خان کا ہمشکل ۔ویڈیو اور تصاویر وائرل