کورونا وائرس:ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

May 08, 2021 | 11:53:AM
ایسٹرا زینیکا اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: ایسٹرا زینیکا اسلام آباد پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کی ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔  ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس فیسیلیٹی کےتحت لائی گئی ہے۔

قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔

 ذرائع کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین کو ای پی آئی کولڈ اسٹوریج منتقل کر دیا گیا ہے۔ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنےکی باضابطہ تقریب آج دوپہر کوہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان میں پہلی بار مصنوعی طریقے سے اونٹ کے بچے کی پیدائش