جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ،حکومت بنانے کی کوشش کریں گے:بلاول بھٹو   

Jun 08, 2026 | 11:06:AM
جی بی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ،حکومت بنانے کی کوشش کریں گے:بلاول بھٹو   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ’تیروں کی بارش‘ ہوئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت سازی کی کوشش کرے گی، انہوں نے عوام کا اعتماد حاصل ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور جیالوں کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں، جبکہ پارٹی کے کارکنوں کی محنت اور کامیابی بھی قابلِ ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پھر مؤخر،منگل کو ہوگا