قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پھر مؤخر،منگل کو ہوگا

Jun 08, 2026 | 10:50:AM
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پھر مؤخر،منگل کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ایک مرتبہ پھر مؤخر کر دیا گیا، این ای سی کا اجلاس اب منگل کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ،، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے  آج اجلاس نہیں ہوگا۔

 خیال رہے کہ سالانہ بجٹ برائے 27-2026 جون کی 10 تاریخ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک غلط قدم… اور زندگی ہمیشہ کیلئے بدل گئی!ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا چونکا دینے والا انکشاف