ایک غلط فیصلہ جو زندگی بھر کا بوجھ بن گیا:ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا انفلیوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کا ایک فیصلہ ایسا ہے جس پر انہیں شدید پچھتاوا ہے اور وہ آج بھی اس کے اثرات کا سامنا کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کے فیصلوں پر کھل کر گفتگو کی۔
میزبان کے سوال پر کہ انہیں اپنی زندگی کی کون سی غلطی سب سے زیادہ یاد آتی ہے انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس غلطی کی تفصیل عوامی طور پر بیان نہیں کر سکتیں تاہم یہ ان کی زندگی کی واحد ایسی غلطی ہے جو آج بھی وہ بھگت رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی میں وہی فیصلے کریں گی جو ان کا دل کہے گا اور اپنے فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں،انہوں نے کہا ’اب وہ ہو گا جو دل فرمائے گا، باقی جو ہو گا دیکھا جائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابی نتائج!جے یو آئی کا اہم بیان آ گیا
محبت اور تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہہ علی خان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جس شخص سے انسان سب سے زیادہ محبت کرتا ہے وہی اسے اپنی نظر میں بے وقعت محسوس کرا دیتا ہے، ان کے مطابق محبت انسان کو زندگی کی کئی حقیقتوں سے روشناس کراتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ان پر خاص کرم ہے کہ اگر کوئی شخص ان کے ساتھ منافقت یا دوغلا پن اختیار کرے تو حقیقت جلد ان پر آشکار ہو جاتی ہے۔