جمعیت علماء اسلام (ف) کا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر  اظہار تحفظات 

Jun 08, 2026 | 10:17:AM
جمعیت علماء اسلام (ف) کا گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر  اظہار تحفظات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف) نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پرجے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاکہ فارم 45 سے متعلق تحفظات انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں، مینڈیٹ پرشب خون مارنے کی کوشش قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی امیدوار کی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی گئی، شفاف انتخابات کے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔ 

واضح رہے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایوب گادی پر حملہ: تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، چار فرار

اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے5، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔