ایوب گادی پر حملہ: تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، چار فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مبشر نقوی)صوبائی اسمبلی کے رکن ایوب گادی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران ایوب گادی پر حملے میں ملوث تین ملزمان مارے گئے۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں سہیل افضل گادھی، عمران گادھی اوروہاڑی سے تعلق رکھنے والا غلام شبیر شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان اور سی سی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی کے مطابق واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب چار ملزمان مبینہ طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرپشن اور بدعنوانی، احتجاج میں شریک بھارتی اہلکار نےسیاست زدہ فوج کی حقیقت کا پول کھول دیا
یاد رہے کہ مذکورہ ملزمان پر ایم پی اے ایوب گادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔