ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل 

Jun 08, 2026 | 10:56:AM
ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ضلع کرم میں مین سپلائی لائن کے ٹاور گرنے سے ضلع بھر میں بجلی 1 ہفتے سے معطل ہے۔

ٹیسکو حکام کے مطابق ٹل کے قریب 132 کے وی مین سپلائی ٹاور طوفانی ہواؤں سے گرے۔

ایک ہفتے سے بجلی کی معطلی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز بند ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں پانی کی قلت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر گر گیا!
 ٹیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بجلی کے ٹاورز کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ٹاورز کی موجودگی کی وجہ سے بحالی کے کام میں مشکلات ہو رہی ہیں۔

ٹیسکو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی جلد بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔