فرانس:پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فرانس میں ایک افسوسناک حادثے میں پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ شخص کی تلاش کے مشن پر تھا کہ اچانک برے سینٹ ایگنان کے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق حادثے میں ایڈجوٹنٹ ڈورین لارگاؤڈری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ پائلٹ اور مکینک کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد تقریباً 55 فائر فائٹرز اور 44 گاڑیاں ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش کر گیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
فرانسیسی حکام نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں مختلف ریسکیو اور سرچ آپریشنز میں مصروف ہیں۔