ڈومینیکن ریپبلک:طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک  

Jun 08, 2026 | 08:36:AM
ڈومینیکن ریپبلک:طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈومینیکن ریپبلک میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران افسوسناک حادثے کا شکار ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہ فوری طور پر آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کر رہا تھا، رن وے پر شدید ٹکر کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور صرف دو پائلٹ موجود تھے جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر جوابی حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لےگا:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم کو پیغام

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم طیارے کو مکمل نقصان پہنچ چکا تھا، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔