امریکی فوجی کی ٹرانس جینڈر اہلیہ کومقابلہ حسن میں کامیابی کے بعد تنقید کا سامنا

بیلی این کینیڈی نے مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کی

Jun 08, 2024 | 12:12:PM
امریکی فوجی کی ٹرانس جینڈر اہلیہ کومقابلہ حسن میں کامیابی کے بعد تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی فوجی کی اہلیہ اور خواجہ سرا  بیلی این کینیڈی نے مس ​​میری لینڈ یو ایس اے کا تاج پہن کر تاریخ رقم کردی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں،حال ہی میں امریکی فوجی اور ان کی خواجہ سرا اہلیہ نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق بیلی اینی پہلی خواجہ سرا ہیں جو کہ مس میری لینڈ منتخب ہوئی ہیں، یہ تقریب یکم جون کو بیتیسڈا نارتھ میریٹ ہوٹل اینڈ کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔

 دی ایڈووکیٹ کے مطابق کینیڈی پہلی خواجہ سرا ہیں جنہیں مس میری لینڈ کا خطاب ملا ہے جبکہ وہ اس حوالے سے بھی پہلی خواجہ سرا ہیں جن کے شوہر امریکی فوجی اور میرین میں ہیں،دونوں کی شادی کو 1 سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے، تاہم خطاب ملنے کے باوجود ڈیلی میل کے مطابق کینیڈی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور نفرت انگیز جملوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ

مس میری لینڈ منتخب ہونے پر بیلی کا کہنا تھا کہ وہ دیگر مدمقابل حیسناؤں کے رویے سے متاثر ہوئی تھیں، جبکہ اب بیلی مس امریکہ کے ٹائٹل کے لیے پُر امید ہیں، جو کہ رواں سال 4 اگست کو ہونے جا رہا ہے۔

بیلی کا کہنا تھا کہ اسے اس مقابلے میں حصہ لینے پر کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی، بلکہ اسے دیگر مدمقابل حیسناؤں سے حوصلہ ملا ہے۔