ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ

Jun 08, 2024 | 11:42:AM
ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں،اللہ تعالیٰ کے انہی خاص بندوں میں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بھی شامل ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہیں حجاب اور عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، اُن کا اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھاکہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

ندا یاسر کا اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہنا تھا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا,شوبز شخصیات اور مداح ندا یاسر کو حج کی ادائیگی کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کی شاہراہوں، گلیوں میں قربانی کے جانور کی فروخت پر پابندی

واضح رہے کہ ندا یاسر اپنی زندگی میں پہلی بار حج کریں گی، وہ اس سے قبل عُمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔