پہلا ون ڈے کرکٹ میچ، شدید گرمی میں امپائر علیم ڈار کی طبیعت ناساز

Jun 08, 2022 | 22:48:PM
پہلا ون ڈے کرکٹ میچ، شدید گرمی میں امپائر علیم ڈار کی طبیعت ناساز
کیپشن: علیم ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان کے دورہ پر ہے۔ 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔ 

جہاں علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ 

ملتان کی شدید گرمی کی وجہ سے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:کراچی ضمنی الیکشن ؛جے یو آئی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان 

ذرائع کے مطابق وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔ طبیعت خراب ہونے پر علیم ڈار گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ 

علیم ڈار کے جانے کے بعد ان کی جگہ فیصل آفریدی نے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔