پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم مذاکرات میں اہم پیشرفت، ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد تبدیل

Jun 08, 2022 | 20:15:PM
پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ،مذاکرات میں اہم پیشرفت، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد، تبدیل
کیپشن: ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد شعیب ملک کو رخصت پر بھیج دیا گیا،گریڈ19 کے افسر فاخر شاکر کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدر آباد تعینات کر دیاگیا،فاخرشاکر کا نام ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد کیلئے ایم کیو ایم نے تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی میں نعرے بازی پر گرفتار پاکستانی کو بڑی سزا سنا دی گئی