مسجد نبوی میں نعرے بازی پر گرفتار پاکستانی کو بڑی سزا سنا دی گئی 

Jun 08, 2022 | 19:44:PM
وزیراعظم شہباز شریف، دورہ سعودی عرب، مسجد نبویؐ، شور شرابہ، گرفتار پاکستانی ، سزا سنا دی گئی،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی آمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر مسجد نبوی میں شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے پر گرفتار پاکستانی کو سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے کا واقعہ میں مدینہ منورہ کی عدالت نے گرفتار پاکستانی شہری کو سزا سنا دی، مسجد نبوی میں شور شرابہ کرنے والے محمد طاہر کو 3 سال قید اور10 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی میں شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے پر5 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے بعد ق لیگ کی اہم وکٹ گرا دی