48ممالک کے گروپ نے آئی سی سی پر  عائد امریکی پابندیوں  کی مخالفت کر دی

Jul 08, 2025 | 18:20:PM
48ممالک کے گروپ نے آئی سی سی پر  عائد امریکی پابندیوں  کی مخالفت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)48ممالک کے ایک گروپ نے امریکہ کی جانب سے حالیہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) پر عائد پابندیوں پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے ججوں اور عملے کے خلاف تمام دھمکیوں اور حملوں کی مذمت کی ہے۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کےمطاقب 48ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ’’ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پُرعزم ہیں کہ اسکی مکمل حمایت جاری رکھیں تاکہ وہ آزادانہ اور مؤثر انداز میں اپنا کام جاری رکھ سکے۔  یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نےآئی سی سی کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کیں، جن میں چار ججوں کو نامزد کیا گیا، جن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں، بشمول اسرائیل، کے خلاف ’’غیر قانونی اور بے بنیاد اقدامات‘‘ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: