شفاف انتخابات میں رکاوٹ کون؟ عمران خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

Jul 08, 2022 | 14:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شفاف انتخابات، رکاوٹ کون ،عمران خان ، نیا ،پینڈورا باکس ،24 نیوز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویب سائٹ کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’پتن‘ کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پتن کی رپورٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کردیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور مقبوضہ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کیوں کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں کمال تک مہارت حاصل کی، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ اسٹیبلشمنٹ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جاسکتا تھا۔