پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پہلے ون ڈے میں ٹکرائیں گی

Jul 08, 2021 | 09:25:AM
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پہلے ون ڈے میں ٹکرائیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج  کارڈف میں کھیلا جائیگا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صوفیہ گارڈنز  کارڈف میں کھیلا جائیگا، 10 جولائی کودوسرا میچ لندن کی لارڈز  گراؤنڈ میں اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے ایجبیسٹن برمنگھم میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ٹرینٹ برج،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہیڈنگلے اور 20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائیگا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 24 افراد کی جان لے گیا،1683نئے کیسز