انگلینڈ میں گھروں کی قیمتیں گر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انگلینڈ میں گھروں کی قیمتیں گر گئیں۔ مکانات کی قیمتین سب سے زیادہ لندن میں کم ہوئیں۔
مارگیج فراہم کرنے والے لائیڈز بینکنگ گروپ کے ہیلی فیکس بینک کے انڈیکس کے مطابق دسمبر میں ملک بھر میں مکانات کی اوسط قیمتیں چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
دسمبر میں مکانات کی قیمتوں میں 0.6 فیصد یا 1,789 پاؤنڈ کی کمی واقع ہوئی، اس طرح سالانہ بنیادوں پر اوسط اضافہ کی شرح 0.3 رہی جو نومبر میں 0.6 فیصد تھی، جبکہ ملک بھر کی نسبت لندن میں مکانات کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی واقع ہوئی جو 1.3 فیصد رہی۔
ہیلی فیکس کی ہیڈ آف مارگیج امینڈا بائیڈن کے مطابق قیمتوں میں کمی سے ایک اوسط گھر کی قیمت 297,755 پاؤنڈ جبکہ لندن میں 539,086 پاؤنڈ ہے.
یہ بھی پڑھیئے: عارف حبیب کنسور شیم کا اہم اجلاس! پی آئی اے کےمتعلق بڑے فیصلے
ادارے کا کہناہے کہ سال کے اختتام پر غیر یقینی صورت حال کے بعد اب رئیل اسٹیٹ مارکیٹ بہتر ہوگی کیونکہ بینک آف انگلینڈ کی طرف سے شرح سود میں کمی کے بعد مارگیج لینے کے کئی بہتر آپشن دستیاب ہیں اور رواں برس مکانات کی قیمتوں میں ایک سے تین فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔
آن لائن رئیل اسٹیٹ پراپرٹی پورٹل، رائٹ موو کے مطابق باکسنگ ڈے پراپرٹی تلاش کرنے کے حوالے سے سال کا مصروف ترین دن تھا، پہلی بار مکان خریدنے والوں نے دو بیڈ رومز یا اس سے بھی چھوٹی پراپرٹی کی خریداری میں دلچسپی لی۔
یہ بھی پڑھیئے: اللہ کے فضل سے کھیلوں کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوئیں، وزیراعظم کی پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر مبارکباد