عارف حبیب کنسور شیم کا اہم اجلاس! پی آئی اے کےمتعلق بڑے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں عارف حبیب کنسور شیم کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کو بہترین ایئرلائن بنانے پر اتفاق کیا اور ائیر لائن کی بحالی کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔
اسلام آباد میں عارف حبیب کنسورشیم کے حصے داروں اور سینئیر فیصلہ سازوں کے اہم اجلاس کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ری اسٹرکچرنگ کرنے اور اسے ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بنانے، ایئرلائن کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ملک کے نامور بزنس گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں عارف حبیب گروپ ، فوجی فاؤنڈیشن ، لیک سٹی ہولڈنگز ، سٹی سکول گروپ اور فاطمہ گروپ شامل تھے۔
اجلاس میں پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے ایئرلائن کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر نئے مالکان کو بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران ایئرلائن کے مالیاتی ڈھانچے کو بہتر بنا کر اسے خسارے سے نکالنے کے لئے دور رس اقدامات پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ملالہ کا غزہ، سوڈان، کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
پی آئی اے اور دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے اورفلائتس کے نیٹ ورک کو وسعت دینے پر بھی مشاورت ہوئی۔
تمام سٹیک ہولڈرز نے اس عزم کا اظلار کیا کہ مشترکہ کوششوں سے پی آئی اے کو دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی صف میں کھڑا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اب پی ایس ایل میں "اپنی ٹیم"کھیلےگی؛سیالکوٹ اور حیدرآباد کے عوام خوشی سے نہال ہوگئے