ملالہ کا غزہ، سوڈان، کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

Jan 08, 2026 | 22:51:PM
ملالہ کا غزہ، سوڈان، کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نئے سال کے آغاز پر جنگ زدہ غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے تین لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں تنازعات کے شکار علاقوں میں زندگی کی سختیاں جھیلتی لڑکیوں سے اظہارِ یک جہتی کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے حکومتوں سے لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا خیال رکھنے، بین الاقوامی اداروں سے جنگی جرائم کرنے والوں سے عالمی قوانین پر عمل کروانے اور عوام سے بچوں کے مستقبل کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پراپرٹی پر قبضہ ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: