پنجگور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے آپریشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجگور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے آپریشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشتگرد گرفتار ہو گیا۔ یہ دہشتگرد عام لوگوں میں رہ کر فتنہ الخوارج میں شامل دہشتگرد تنظیموں کے لئے ریکی کرتا رہا۔
ذمہ دار ذرائع نے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گرد ساجد بی ایل ایف اور بی ایل اے کے لیے ریکی کرتا رہا ۔ یہ دونوں دہشتگرد تنظیمیں فتنہ الخوارج میں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد ساجد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کررہا تھا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نے مزید بتایا کہ دہشتگرد ساجد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں بھی مرکزی کردار ادا کررہا تھا، وہ یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا بھی رہا ہے۔
انہوں نے ابت ک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کےبطاہر شہری نیٹ ورک یا انٹیلی جنس نیٹ ورک کا کہیں نہ کہیں تعلق "بلوچ یکجہتی کونسل" (بلوچ یکجہتی کمیٹی)سے ضرور سامنے آ رہا ہے، ساجد احمد بھی بلوچ یکجہتی کونسل (بی وائی سی) کی لیڈر شپ سے رابطے میں رہا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ حال ہی میں تین دیگر نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں سینئیر افسروں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ منصوبے کے تحت بچوں کو ورغلا کر دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔