بنگلہ دیش ایئر لائن نے کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

Jan 08, 2026 | 13:05:PM
بنگلہ دیش ایئر لائن نے کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ  دیش کی بیمان ایئرلائن  نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بیمان بنگلہ دیش ایئرلائن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

 ایئرلائن حکام کے مطابق ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کے لیے سیٹس کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے، اور بکنگ کھلتے ہی پہلی پرواز کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں مکمل طور پر فروخت ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:کراچی :فلائٹ آپریشن متاثر،5 پروازیں منسوخ

ٹکٹوں کی فروخت دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کی مانگ کا واضح ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی سے تجارتی، کاروباری اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔

 جبکہ دونوں ملکوں کے عوام کے لیے سفر مزید آسان اور کم وقت میں ممکن ہو سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی بحالی سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔