موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Jan 08, 2024 | 19:40:PM
موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،تاہم چارسدہ ، مردان ،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاو¿الدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، ادھرکشمیراور گلگت بلتستان موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آ گیا