وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے 

Jan 08, 2023 | 23:45:PM
وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ سطحی وفد، جنیوا پہنچ گئے،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے ،وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شیری رحمان شامل ہیں،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وفد میں شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ہمراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے ،بین الاقوامی کانفرنس 9 جنوری کو تعمیر نووبحالی میں شراکت کے موضوع پر ہوگی ،پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا،فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عالمی تعاون، طویل المدتی شراکت داری پر زور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین انتقال کرگئے