فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

Aug 31, 2026 | 22:09:PM
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات کی، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی،آرمی چیف نے ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائرکتار اوغلو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ معاہدے کے تحت سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور کا جائزہ لیاگیا،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! ملازمین کے لیے بڑی خبر