ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

Jan 08, 2023 | 15:18:PM
ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
کیپشن: ڈرامے کا ایک منظر
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چھوٹی سکرین پر  ”تیرے بن“ نے  اپنی پہلی ہی قسط سے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔

 ریٹنگ چارٹ پر اپنے مقابلے  کو زیر کرنے والی سیریل کی اب تک نشر ہونے والی تینوں اقساط پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ٹرینڈنگ کررہی ہیں۔ ناظرین کی یہ دلچسپیاں ریٹنگ چارٹ پر نا صرف اپنے مدِ مقابل تمام پروگرامز پر سبقت کی عکاس ہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی3- Topپرٹرینڈنگ کررہی ہے۔

بدھ کی رات اپلوڈ ہونے والی تیسری قسط نے محض ایک گھنٹے کی قلیل مدت میں یوٹیوب پر ایک ملین سے زائد ریکارڈ ویوز حاصل کئے۔ ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کی شائقین میں پذیرائی اس کی اسٹار کاسٹ، کہانی، اسکرپٹ، ہدایات کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں نئے بینچ مارک سیٹ کرنے والے تخلیق کاروں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی کاشوں کا مظہر ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں یمنی زیدی، وہاج علی، بشریٰ بشیر، محمود اسلم، سہیل سمیر، فرحان علی آغا، فضیلہ قاضی، حرا سومرو، حارث وحید، عاصم محمود، آغا مصطفی، سہیل مسعود، ملائیکہ ریاض، نازیہ خان، امبرین فاطمہ، فیصل بالی، علینہ چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔