حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس دوسرے روز بھی جاری

Feb 08, 2026 | 09:58:AM
حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس دوسرے روز بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 774واں عرس دوسرے روز بھی جاری ہے۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس پر زائرین کی بڑی تعداد نے مزار قلندر پر حاضری دی جبکہ سیہون کی گلیوں میں جشن کا سا سماں، جھولے لعل اور دمادم مست قلندر کےنعرے بھی گونج اٹھے۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اہم شخصیت، ہنگامی دورے پر پاکستان  پہنچ گئی

محکمہ سپورٹس سندھ کی جانب سے سندھ کی روایتی ثقافتی کھیل ملھ ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے بھی کروائے گئے۔
یاد رہے آج رات شہباز آڈیٹوریم ہال میں قلندر شہباز ادبی کانفرنس کا انعقاد بھی ہوگا۔