اٹک: گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا،چھت گر گئی،9افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( محمد عمران) پنجاب کے ضلع اٹک کے گاؤں خگوانی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوراً بعد اہلِ علاقہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا۔
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں جھولا گرنے سے پولیس انسپکٹر ہلاک اور 17 زخمی، ویڈیو وائرل