این اے 117 ؛علیم خان آگے ،علی اعجاز بٹر پیچھے

Feb 08, 2024 | 19:04:PM
این اے 117 ؛علیم خان آگے ،علی اعجاز بٹر پیچھے
کیپشن: علیم خان، علی اعجاز بٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 145 کے الائیڈ سکول میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی،بیگم کوٹ پولنگ سٹیشن سے فارم45 کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ عبدالعلیم خان کو 245 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار علی اعجاز بٹر 203 کو ووٹ ملے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیع اللہ خان 265 کو ووٹ ملے،آزاد امیدوار عابد خان کو 14ووٹ ملے،تحریک لبیک کے عمیر جہانگیر رضوی کو 141ووٹ ملے،پی پی 145 سے پی ٹی آئی امیدوار یاسر گیلانی کو 189 ووٹ ملے۔

نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )