سکولوں کیلئے سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم 

Dec 08, 2025 | 11:17:AM
سکولوں کیلئے سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولز کیلئے سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیاگیا۔
سکولوں میں 8 فٹ بلند باؤنڈری اور خاردار تاریں لگانا لازمی قراردے دیاگیا،تمام سکولز میں سیکیورٹی گارڈز، سی سی ٹی وی کیمرے اور ویب کیمز لازمی قراردے دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی کہاگیاہے کہ سکول میں داخلے پر میٹل ڈیٹیکٹرز اور پینک بٹن کی تنصیب لازمی کی جائے،اس کے علاوہ سکولوں کے داخلی دروازوں پر سٹاف کی نگرانی اور سیکیورٹی سٹاف کی موجودگی لازمی ہوگی،معمول کے دنوں میں صرف ایک گیٹ استعمال کرنے کی پابندی ہوگی جبکہ 1122اور سول ڈیفنس کے ساتھ ایمرجنسی موک ایکسرسائز کابھی حکم دیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ٹرانسپورٹرزکی پہیہ جام ہڑتال ،مسافر پریشان
طالب علموں کے ایمرجنسی خارجی راستے کو یقینی بنانے کے علاوہ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اہم نمبرز پرنسپل آفس اور اسٹاف رومز میں آویزاں اور ریزروائرز لازمی لگائی جائے،سپیشل برانچ سے سیکیورٹی کلیئرنس بھی لازمی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔