مذاکرات کامیاب ؛ٹرانسپورٹرزنے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل )پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعدٹرانسپورٹرزنے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔
ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ٹرانسپورٹ ہاؤس میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف آج صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر متعدد بس اڈے بند رہے ،شیرا کوٹ بند روڈ پر بس اڈے اور بکنگ آفس بند ہونے کے باعث مسافر پریشان رہے ،تاہم کچھ بس اڈے جزوی طور پر کھلےرہے۔
یہ بھی پڑھیں:سموگ کے باعث بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کیلئے ایڈوائزری جاری
ٹرانسپورٹرزکا کہناتھاکہ بھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی کی جائے،ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رہے گی۔