سموگ کے باعث بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کیلئے ایڈوائزری جاری

Dec 08, 2025 | 09:06:AM
سموگ کے باعث بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کیلئے ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اورسموگ کے باعث،سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ڈی ایچ او نے ایڈوائزری جاری کر دی ۔
ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں ،بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے،  شہریوں کوغیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود رکھنے کا  مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ بارش، گنبدِ خضریٰ پر روح پرور مناظر
ایڈوائزری میں سموگ کے دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے، دھوئیں سے بچاؤ اور ماسک کے استعمال اور پر زور دیا گیا ہے، شہریوں کو کہا گیاہے کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں صاف پانی سے دھوئیں ،سانس میں دشواری یا شدید علامات پر فوری طبی امداد حاصل کریں،سموگ کے اوقات میں ٹریفک اور گاڑیوں کے استعمال میں کمی کی اپیل بھی کی گئی ہے۔