مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ بارش، گنبدِ خضریٰ پر روح پرور مناظر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد ابر کرم خوب جم کر برسا۔
بارش کے دوارن مسجد نبویؐ میں گنبد خضری پر روح پرور اور ایمان افروز مناظر دیکھے گئے۔ باران رحمت پر زائرین نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔
Lightning today#المدينة_المنورة pic.twitter.com/minkYReuaL
— Madinah Files (@sukkaryeater) December 7, 2025
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، مدینہ منورہ اورگردونواح میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔