مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Dec 08, 2023 | 10:41:AM
مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ نے مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 دسمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ سپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کر دیا تھا اور لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر گیا