’’ویلڈن‘‘پولیس کا ایکشن،کراچی ایئرپورٹ پر 4 گمشدہ قیمتی موبائل مسافر کے حوالے

Dec 08, 2022 | 20:51:PM
ویلڈن،پولیس ، ایکشن،کراچی، ایئرپورٹ،گمشدہ ، موبائل، مسافر
کیپشن: پولیس اہلکار مسافر کو موبائل واپس کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی ایئرپورٹ پر 4 گمشدہ قیمتی موبائل فون پولیس نے برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی عرفان بہادر  کا کہنا ہے کہ مسافر محمد عارف 4 دسمبر کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کے ذریعہ کراچی پہنچا، عارف اپنے سامان میں سے ایک پارسل کراچی ایئر پورٹ پر ہی بھول گیا،مسافر نے 5 دسمبر کو ایئرپورٹ تھانے میں پارسل کی کمشدگی کی رپورٹ کرائی، مسافر  کا کہنا تھا کہ پارسل میں 8 لاکھ روپے مالیت کے 4 قیمتی موبائل فون موجود تھے۔ 

 ایس ایچ او کلیم موسی کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے اندراج کے بعد بعد ایئر پورٹ پولیس حرکت میں آگئی،ٹیکنیکل طریقے سے پارسل تلاش کرکے اس میں موجود چار موبائل فون مسافر کے حوالے کئے۔

ائیر پورٹ پولیس کے احساس ذمہ داری اور مدد پر مسافر محمد عارف  نے اظہار تشکر کیا۔