فیصل آباد: دہرے قتل کا ملزم ہسپتال سے فرار

Dec 08, 2022 | 13:44:PM
فیصل آباد: دہرے قتل کا ملزم ہسپتال سے فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم کی نگرانی پر مامور کانسٹیبل بھی غائب ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، بھتیجے نے چچا کا گلا دبا کر قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

غائب ہونے والے کانسٹیبل سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نگرانی پر مامور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔