لاہور: بھتیجے نے چچا کا گلا دبا کر قتل کردیا

Dec 08, 2022 | 13:37:PM
لاہور: بھتیجے نے چچا کا گلا دبا کر قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں بھتیجے نے 60 سالہ چچا کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مکان کے بٹوارے پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا تو بھتیجے عادل نے 60 سالہ چچا شفیق کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنیوالے غیرملکی ڈاکوؤں کا گینگ پکڑا گیا

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتول شفیق دمے کا مریض تھا، وہ گلا دبانے پر دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔