وہاڑی میں بڑی کارروائی، 31 کلو افیون برآمد، ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر)ملتان کے علاقے وہاڑی میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 31 کلو گرام افیون برآمد کرکے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی وہاڑی لڈن روڈ پر ہیڈ اسلام کے قریب ناکہ بندی کے دوران کی گئی، جہاں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی اسٹرائیک ٹیم نے مشتبہ سوزوکی آلٹو کو روک کر تلاشی لی۔
گاڑی سے برآمد ہونے والی 31 کلو گرام افیون کی مالیت تقریباً 31 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سلمان اور محمد اسد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ تحریک انصاف کا 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب یوم آزادی منانے کا فیصلہ