تحریک انصاف کا 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب یوم آزادی منانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل خان)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شپ یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جلسے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف نے این او سی کے لئے ڈی سی آفس درخواست جمع کروا دی۔
درخواست کےمتن کے مطابق 13 اگست کو 4 بجے سے رات ساڑھے 12 تک جلسے کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں،مینار پاکستان یا متبادل جگہ پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے درخواست جمع کروا دی،درخواست ایڈوکیٹ یوسف وائیں کی توسط سے جمع کروائی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے و آئین کی رو سے جلسہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور سے فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر ہونے پر معطل ٹرین شالیمار ایکسپریس دوبارہ بحال