لاہور سے فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر ہونے پر معطل ٹرین شالیمار ایکسپریس دوبارہ بحال

Aug 08, 2026 | 20:32:PM
لاہور سے فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر ہونے پر معطل ٹرین شالیمار ایکسپریس دوبارہ بحال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )لاہور سے فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر ہونے پر معطل ٹرین شالیمار ایکسپریس کی دوبارہ بحالی،پرائیوٹ فرم نے 14 اگست سے ٹرین بحالی کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر ٹرین کی بحالی کے لیے 10اگست کو اعلان کرے گا،شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کی بجائے ساہیوال کے راستے کراچی کا سفر طے کرے گئی۔

شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال بحال ہونے کے بعد اسے رائیونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد میں نیو سٹاپ دیے گۓ ہیں، متوقع طور پر ایک ہفتے بعد بحال ہونے کا امکان ہے،حتمی تاریخ کا اعلان انتظامیہ کی طرف سے بعد میں کیاجاۓ گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پرائیوٹ فرم کی جانب سے ریلوے ہیڈکوارٹر سے لاہور سے روانگی کے بعد مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر رکنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،  شالیمار ایکسپریس کو کوٹ لکھپت، رائیونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خان پور، رحیم یار خان، صادق آباد، گھوٹکی رکنے کی اجازت طلب کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپنی تمام شرائط واضح کر دیں