ڈراموں میں غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئےنئے ضوابط اور ہدایات جاری،14 نکاتی پالیسی نافذ

Aug 08, 2026 | 19:29:PM
ڈراموں میں غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئےنئے ضوابط اور ہدایات جاری،14 نکاتی پالیسی نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر) پنجاب میں تھیٹر ڈراموں کے لیے نئے ضوابط اور ہدایات جاری کردیئے گئے،14 نکاتی پالیسی نافذ کردی گئی۔ 

تھیٹر ڈراموں میں سلیو لیس اور شولڈر لیس لباس پر پابندی عائد کردی گئی ہے،  ڈرامے کا  سکرپٹ کم از کم ایک ہفتہ قبل جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

  ایک ڈرامے میں صرف پانچ گانوں کی اجازت، اضافی گانوں اور غیر ضروری آئٹمز پر پابندی ہوگی،ڈراموں میں غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے  پنجاب کی ثقافت اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس اور مواد شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ڈراموں میں فنکاروں کی تبدیلی اور نئے فنکار کی شمولیت کے لیے پیشگی اجازت ضروری قراردی گئی ہے،ڈراموں کی کہانی میں عوامی آگاہی اور مثبت پیغام شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹر انتظامیہ کو 14 نکاتی ہدایات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :  سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی اچانک موت