سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی اچانک موت

Aug 08, 2026 | 19:08:PM
سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی اچانک موت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ممبئی پولیس کا اہلکار چل بسا, کانسٹیبل کی ڈیوٹی اداکار کے گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر تھی جہاں جمعے کی شام دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

 بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  کانسٹیبل گنیش رائٹے ممبئی پولیس کی ٹیم کے ساتھ تعینات تھا, شام تقریباً 6 بجے اس نے دیگر پولیس اہلکاروں سے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی  جس کے بعد اسے علاج کے لیے فوراً ہسپتال لے جایا گیا  تاہم ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، خدشہ ہے کہ رائٹے کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا  تاہم اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور موت کی اصل وجہ طبی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
یہ واقعہ سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کیے جانے کے دوران پیش آیا ہے۔

 یاد رہے کہ 2024 میں سلمان خان کے قریبی دوست اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد اداکار کی سیکیورٹی کو 'وائی پلس' (Y-plus) کیٹیگری میں اپ گریڈ کر دیا گیا تھا۔

سیکیورٹی میں یہ اضافہ سلمان کو 1990 کے دہائی کے کالے ہرن کیس کے سلسلے میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد کیا گیا جس نے بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ 

اکتوبر 2024 میں بابا صدیق کے قتل سے قبل  اسی سال اپریل میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر کئی راؤنڈ فائرنگ کی تھی،اس واقعے کی تحقیقات کی گئیں اور بعد میں اس فائرنگ کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نیٹ ورک سے جوڑا گیا۔